Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

خواتین قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا

عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل وائیٹ بال سیریز کےلیے قومی خواتین اور اے کرکٹ ٹیموں کے لیے26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔
208 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی جویریہ خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی علیحدہ علیحدہ کپتان نامزد کی گئی ہیں۔ ون ڈے سیریز میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔ وہ2 ون ڈے اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ٹی ٹونٹی سیریز میں سدرہ امین قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ وہ 98 انٹرنیشنل میچز کا تجربہ رکھتی ہیں۔
اسکواڈ میں جویریہ خان (کپتان ، قومی خواتین کرکٹ ٹیم) ، رامین شمیم (ون ڈے کپتان قومی خواتین اےکرکٹ ٹیم) ، سدرہ نواز (ٹی 20 کپتان قومی خواتین اےکرکٹ ٹیم) ، عالیہ ریاض ، ایمن انور ، انعم امین ، عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز ، کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر) ، ناہیدہ خان ، نجیہ علوی (وکٹ کیپر) ، نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل ، صباء نذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین اور سیدہ عروب شاہقومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ کیریبئن میں3 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزشامل ہیں۔ٹیم منیجمنٹ:عائشہ جلیل اور فزاء عابد (منیجرز) ، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ) ، ارشد خان (بولنگ کوچ) ، کامران حسین اور وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچز) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، زبیر احمد (ویڈو اینالسٹ) ، رابعہ صدیق اور صائمہ نسیم (فزیوتھیراپسٹس) اور احسن افتخار ناگی (میڈیا مینیجر) شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button