Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

داخلوں کا دباؤ : انجینئرنگ یونیورسٹی نے فارم جمع کرانے کی مدت میں توسیع کردی

وائس چانسلر( ایم این ایس )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرعامراعجاز نے کہا ہے کہ ہماری یونیورسٹی ساؤتھ پنجاب کی واحد انجینئرنگ یونیورسٹی ہے ۔
ہمارے ہاں 25فیصد اساتذہ پی ایچ ڈی اور12فیصد پی ایچ ڈی کرنے گئے ہوئے ہیں جبکہ باقی تمام اساتذہ ایم فل ہیں ۔ داخلوں کے پریشر کودیکھتے ہوئے ہم نے یونیورسٹی میں داخلہ کی تاریخ میں اضافہ کردیاہے جوکہ اب 25اکتوبر2021تک ہے ۔
بچے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں اوریونیورسٹی آکربھی داخلہ فارم فل کرسکتے ہیں طلباءو طالبات کی آسانی کے لئے یونیورسٹی تمام اقدامات اٹھارہی ہے جنوبی پنجاب کے طلباءوطالبات کیلئے دونئے پروگرام شروع کررہے ہیں جو کہ بی ایس بزنس مینجمنٹ اور انٹرپرونیئرشپ اوربی ایس آرکیٹیکچرل ٹیکنالوجی ہیں ۔ باقی انجینئرنگ کے تمام پروگرامز پہلے سے ہی چل رہے ہیں۔
طلبا ءوطالبات کااعتماد ہی ہے کہ یونیورسٹی نے چارسال میں بہترین مقام حاصل کر لیا ہے۔
حکومت پنجاب کے شکرگزارہیں جن کی جانب سے بروقت فنڈزجاری ہونے پر لاڑ کے قریب نئی بلڈنگ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر سمیت دیگر اساتذہ ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button