Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

داسو حملہ : سلامتی کونسل کی مذمت، ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داسو میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل نے داسو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو چین اور پاکستانی شہریوں پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
سلامتی کونسل نے کہا کہ ہرقسم کی دہشت گردی کو عالمی امن کے لئےخطرہ سمجھتےہیں، واقعے میں ملوث تمام مجرمان کوانصاف کےکٹہرے میں لایاجائے۔
سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں اور حکومتِ پاکستان سے ہمددری کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عالمی قوانین اور قراردادوں کے مطابق مجاز حکام مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں پاکستان اور چین سے تعاون کریں۔
سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، دہشتگردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں، لہذا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی کارروائیاں روکنے کے لیے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے علاقے داسو میں گزشتہ ماہ دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 9 چینی انجینئرز اور تین پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button