Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

داسو پاور پراجیکٹ کی بس حادثے میں بارودی مواد کے استعمال کی تصدیق

حکومت پاکستان نے داسو پاور پراجیکٹ کی بس حادثے میں بارودی مواد کے استعمال کی تصدیق کردی اور کہا واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ داسو واقعے کی ابتدائی تفتیش میں بارودی مواد کی تصدیق ہوگئی ہے ، واقعہ میں دہشت گردی کے عنصر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں ، حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ہم مل کر دہشت گردی کے لعنت سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔
گذشتہ روز پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ صبح 7 بجے داسو پاور پراجیکٹ کی بس پر دھماکہ ہوا، حادثے میں 9 چینی باشندے اور 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوئے۔
چینی سفارتخانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان اس حادثے کی تحقیقات کر کے سچ سامنے لائے، چین حادثے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button