Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

داعش ہمارے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہمارے لئے ملک سے غربت کا خاتمہ مشن ہے: طالبان

طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ داعش ہمارے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ہمارے لئے ملک سے غربت کا خاتمہ، امن کا قیام، معاشی ترقی اور لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنجز ہیں۔
ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، داعش یا کسی اور گروہ کو ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان سے غیرملکی قبضہ ختم ہو چکا ہے، اب کسی فرد یا گروہ کے پاس اسلامی حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی دلیل نہیں ہے۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے غیرملکی قبضہ ختم کرانے کیلئے جہاد اور سیاسی راستہ دونوں اختیار کئے، افغانستان سے غیرملکیوں کو نکالنے کیلئے ہی ہم نے امریکہ کے ساتھ دوحہ معاہدہ کیا اور معاہدے کے تحت افغانستان سے غیرملکی افواج کے نکلنے کا فیصلہ کیا، اب افغانستان سے غیرملکی قبضہ ختم ہو چکا ہے اور کسی کو بھی اسلامی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی حکومت کے خدوخال سامنے آ جائیں گے، باضابطہ طور پر حکومت کے اعلان کے بعد ہم ملک میں قومی فوج بنانے پر توجہ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان طویل عرصے تک جنگ و جدل کا شکار رہا، اب ہم ملک میں مزید خون ریزی نہیں چاہتے، پنج شیر کے مسئلہ کو بھی پر امن طریقے سے حل کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں، امید ہے کہ جلد ہی معاملہ حل ہو جائے گا۔
حقانی نیٹ ورک سے متعلق سوال کے جواب میں طالبان ترجمان نے کہا کہ حقانی کوئی الگ نیٹ ورک نہیں بلکہ وہ امارت اسلامی کا حصہ ہیں، میڈیا میں اس حوالے سے بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button