Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دفتر بہبود آبادی ملتان میں بلیک ڈے منایا گیا

ضلعی دفتر بہبود آبادی ملتان کے زیر اہتمام کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف بلیک ڈے منایا گیا۔
اس حوالے سے تحصیل کمپلیکس ملتان میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے افسران اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی، جن میں علماءاکرام بھی شامل تھے۔
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کی گئی ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملتان آفتاب احمد اعوان نے سیمینار میں خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اپنا ثالثی کردار ادا کرے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اورہم اس کے لیے ہر قربانی دینے کو تیارہیں دشمن ہوش کرے اور اپنا قبلہ درست کر لے۔
ڈپٹی ضلعی آفیسر ملک محمد حسن نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیر کے معاملے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تحصیل آفیسرز حماد دلاور اور حارث عمران ، ضلعی خطیب اوقاف مفتی محمد کاشف، علامہ حامد رضا اور خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے فیلڈ ٹیکنیکل آفیسر شاہدہ ظفر نے بھی سیمینار میں خطاب کیا۔
بعد ازاں تحصیل آفس نقشبند کالونی تا رشید آباد پلاٹ کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے واک کی گئی۔ واک میں شرکاءنے کشمیری برادری سے ہمدردی اور ان کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف تحریر شدہ بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button