Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، اور اٹھاتا رہوں گا : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارت کےغیر قانونی اقدام کو آج 2 سال ہو گئے ، 2سال میں دنیا نےبھارتی افواج کا کشمیرمیں تاریخی ظلم دیکھا ، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور کشمیری شناخت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوانسانی حقوق تنظیموں نےپیش کیا، فوجی محاصرےکےباوجودحق خود ارادیت کی جدوجہدغیرمتزلزل ہے۔
پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں بر بریت ہندو توا نظریےسےمتاثرہے ، آج بھارت اپنی بدمعاشی سےخطے کے استحکام کو تباہ کر رہا ہے ، بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہےدنیا بھر میں کشمیریوں کےلیےآواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنےتک آوازاٹھاتارہوں گا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا ، انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button