Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

دنیا میں سب سے کم وزن کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی صحت مند ہوگئی

سنگاپور کی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں پیدا ہونے والی بچی کا وزن پیدائش کے وقت ایک سیب کے برابر یعنی 212 گرام اور لمبائی 24 سینٹی میٹر تھی ، اور اس بچی کی پیدائش صرف 25 ہفتوں بعد ہوئی تھی یعنی بچی معمول کے 40 ہفتوں کی پیدائش سے بھی 15 ہفتے پہلے پیدا ہوئی۔
کویک یو زوان سے قبل پیدائش کے وقت سب سے کم وزن رکھنے والی بچی کا تعلق امریکا سے تھا جو 2018 میں پیدا ہوئی تھی اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 245 گرام تھا۔
بچی کی والدہ کے ہائی بلڈ پریشر کے باعث زچہ و بچہ کی جان کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر ڈاکٹروں کو پیدائش کے مقررہ وقتِ سے تقریباً 4 ماہ قبل ہنگامی بنیادوں پر خاتون کا آپریشن کرنا پڑا۔
سنگاپور کے نیشنل ہیلتھ یونیورسٹی اسپتال کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کا بچنا مشکل معلوم ہو رہا تھا تاہم 13 ماہ بعد کویک یو زوان کا وزن ایک صحت مند بچے کے برابر یعنی 6.3 کلوگرام ہو چکا ہے اور بچی کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوران علاج کویک یو زوان کی مختلف ٹریٹمنٹس کی گئیں اور انہیں زندہ رکھنے کے لیے متعدد مشینوں پر رکھا گیا۔
یو زوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش نے سب کو حیران و پریشان کر دیا تھا کیونکہ ہمارا پہلا بیٹا جو اب 4 سال کا ہے اس کی پیدائش بالکل نارمل طریقے سے ہوئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button