Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

دونوں ایک دوسرے کے مشورے پر چلتے ہیں، اور یہی ہماری کامیابی کا راز ہے : بابر اعظم، محمد رضوان

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 150 رنز کی شاندار شراکت کو باہمی ہم آہنگی کا نتیجہ قرار دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی پارٹنر شپ کا راز بتایا۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش تھی کہ رضوان پر پریشر نہ آنے دوں، رضوان کے لیے مشکل ہوئی تو پہلے وکٹ کو دیکھا اور پھر چارج کرنے کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم نے کپتان نے بتایا کہ شروع میں ہر اوور میں 10 یا 8 رنز بنانے کی حکمت عملی بنائی تھی، ڈیوڈ ویلے کو پچ سے مدد مل رہی تھی۔ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انشا اللہ سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

محمد رضوان نے بتایا کہ ہم دونوں کی کامیابی میں سب سے اہم بات ہماری کریز پر مشاورت ہوتی ہے، دوسرے اینڈ پر کھڑے ہوکر آپس میں مشاورت کرتے رہتے ہیں۔ کیریئر کے آغاز میں بہت مرتبہ رن آؤٹ ہوا میری رننگ بہتر بنانے میں بابر اعظم کا کردار اہم ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مشورے پر چلتے ہیں اور یہی ہماری کامیابی کا راز ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button