Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رامین شمیم زخمی، 15 جولائی کے مقابلے سے دستبردار

پاکستان ویمن ٹیم کی آف اسپنر رامین شمیم کو بائیں ہاتھ پر چوٹ کی وجہ سے چوتھا میچ کھیلنے سے روک دیا گیا۔
پاکستان ویمن ٹیم اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے مابین پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ 15 جولائی کو شیڈول ہے۔
سوموار کو تیسرے ایک روزہ میچ کی دوسری اننگز میں جب رامین گیند پکڑنے کوشش میں زخمی ہو گئیں تھیں، انہیں گراؤنڈ میں ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی تھی۔
منگل کی صبح ڈاکٹر سے تفصیلی معائنہ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رامین 15 جولائی کو ہونے والے مقابلے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button