Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رجسٹرار کی یقین دہانی، زکریا یونیورسٹی کے ملازمین نے ایک ماہ سے جاری ہڑتال موخر کردی

زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر ایمپلائز یونین کی کال پر گزشتہ روز احتجاج کیا گیا ،دفاتر میں کام بند رہا اور کریش ہال نعروں سے گونجتا رہے ۔

صدر ملک صفدر حسین کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں انتظامیہ وعدہ خلاف کرتی جارہی ہے ، سینڈیکیٹ کی قرارد اد کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ، ججز کی رپورٹ کو مسترد کردیا، مگر ہم انصاف کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملازمین کو حق لیکر رہیں گے۔

بعد ازں یونیورسٹی کے رجسٹرار صیبب راشد خان دھرنے میں پہنچ گئے انہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ 26 تاریخ کو کلاس فور کے انٹرویو کریں گے اور اسی روز ان کی تعیناتی کے مراسلے جاری کردیں گے ۔

دوسرے مرحلے اور تیسرے مرحلے میں دوسرے کیڈرز کے افراد کو مستقل کرنے کے مراسلے جاری کئے جائیں گے ، انتظامیہ پر یقین رکھیں ایمپلائزیونین کے تمام مطالبات کو پوار کیا جائے گا ، ابھی احتجاج کو موخرکریں اور ہمیں وقت دیں جس پر یونین نے 26 مئی تک احتجاج موخر کرنے کااعلان کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button