Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رنگیل پور میں گرلز کالج قائم کرنے کافیصلہ

رنگیل پور میں گرلز کالج قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے رنگیل پور کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رنگیل میں قائد ایجوکیشنل اکیڈمی، لیبارٹری سکول اور بوائز ہائی سکول کا وزٹ کیا ۔انہوں نے مقامی افراد پر مشتمل وفد سے ملاقات کی، اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے طلباء اور طالبات کی تعداد اور بلڈنگ بارے معلومات بھی حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رنگیل پور میں گرلز کالج کا قیام بہت ضروری ہے،رنگیل پور میں کالج نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالج کے قیام کے لئے پارلیمنٹیرین اور مقامی آبادی کے نمائندہ افراد کی رائے حاصل کی جائے گی اور مشاورت کے ساتھ مقامی آبادی کے بہترین مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button