Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رواں برس صوبے بھر میں 40 لاکھ طلبا امتحان دیں گے

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت رواں سال ہونے والے سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والے 40 لاکھ امیدوار شرکت کریں گے

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث طلباء کا صرف انگریزی ، ریاضی اور سائنس کے مضامین کا امتحان لینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ آرٹس کے طلباء کا بھی اختیاری کے ساتھ 2 آپشنل مضامین کا امتحان لینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

ممیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے جبکہ دونوں جماعتوں کے بچوں کو بغیر امتحان کسی صورت پاس نہیں کیا جائے گا۔

پریکٹیکلز کے 50 فیصد نمبر تمام سٹوڈنٹس کو مل جائیں گے۔ بقیہ 50 فیصد مارکس پارٹ سکینڈ میں تھیوری کے مارکس کی اوسط کے حوالٕے سے ملیں گے۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹ کے حاصل کردہ نمبرز ہی پارٹ فرسٹ کے نمبر تصور کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button