Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

روٹھے میاں بیوی کی ضلع کچہری میں اپنے بچوں سے شیڈول ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کی عالمی وباء اور ملک میں بڑھتے کیسز کے باوجود روٹھے میاں بیوی کی ضلع کچہری میں اپنے بچوں سے شیڈول ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گارڈین و فیملی کورٹس میں ایک ہفتہ کے دوران ایک سو کے قریب بچوں کی ملاقاتوں کا شیڈول موجود ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کچہری میں کئی ججز صاحبان اور عدالتی اہلکار کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے عدالتیں بھی سیل ہوئیں، اور اب اس وقت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کے احکامات کی روشنی میں صرف 50 فیصد عملہ ان پرسن ڈیوٹی پر موجود ہے جبکہ باقی عملے کو گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب مقدمات کی سماعت کو بھی مخصوص کیا گیا ہے جن میں فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت زیادہ اور ریگولر کیسز کو ملتوی کیا جارہا ہے ۔

ایسے میں بچوں اور والدین کا ملاقاتوں کے لیے ضلع کچہری آنا خطرہ سمجھا جارہا ہے چونکہ وباء سے بچنے کے لیے موجود ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا جاسکا۔

اس ضمن میں ایڈووکیٹ تنویر عالم ہاشمی، شفیق ملک، مرزا عادل بیگ، اویس نانڈلہ قسور عباس نے کہا ہے کہ عدالتوں میں بچوں کی ملاقاتوں کے لیے الگ ساز گار ماحول نہ ہونے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، پنجاب کے دوسرے اضلاع میں والدین اور بچوں کے درمیان ملاقاتوں کے لیے مخصوص جگہ بنائی گئی ہے،ملتان میں بھی بچوں سے ملاقاتوں کےلئے الگ جگہ مختص کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button