Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی سزا یافتہ پولیس اہلکاروں پر مہربان ہوگئے، سزاؤں میں تخفیف کردی

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے اردل روم میں پولیس افسران اور ملازمین کی محکمانہ سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔
ریٹائرڈ انسپکٹر محمد اکرم ضلع ملتان کی سزا تنزلی تنخواہ کے خلاف، سب انسپکٹر رئیس علی انصرضلع لودھراں کی بر خلاف سزا سنشور،سروس ضبطگی 3 اپیلیں، سب انسپکٹر ذیشان احمد ضلع خانیوال کی سروس ضبطگی کے خلاف دو اپیلیں منظور کر لی گئیں۔
سابقہ سب انسپکٹر نذر عباس ضلع وہاڑی کی سزا برخواستگی ملازمت کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کیا گیا۔سابقہ ہیڈ کانسٹیبل احمد فراز فریدضلع وہاڑی کی سزا برخواستگی ملازمت تنزلی تنخواہ میں تبدیل کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی کو ہیڈ کانسٹیبل احمد فراز کو ایک سال تک کسی تھانے میں محرر تعنیات نہ کرنے کا حکم دیا۔
اسٹینو گرافر شرافت علی روفی کی سزا سنشور کی اپیل منظور کر لی گئی۔ اے ایس ائی محمد زکریا ضلع خانیوال کی ایک سال سزا سروس ضبطگی میں 06ماہ کی کمی کر دی گئی۔ اے ایس آئی غلام شبیر ضلع خانیوال کی سزا روکے جانے ترقی ایک سال کی سزا سنشور میں تبدیل کر دی گئی۔سب انسپکٹر فلک شیر کی سزا سروس ضبطگی 06 ماہ کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا ختم کر دی گئی۔
سب انسپکٹر محمد علی ضلع خانیوال کو برخواستگی ملازمت سے عارضی طور پر ملازمت پر بحال کرتے ہوئے ضلع ملتان تعینات کر دیا گیا، اور سی پی او ملتان کواسکی دوبارہ انکوائری ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے کرانیکا حکم دیا گیا۔
انسپکٹر عبدالباری کی سزا سروس ضبطگی کے خلاف 4 اپیلیں، سب انسپکٹر محمد صدیق ضلع وہاڑی کی سزاسروس ضبطگی کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔ سب انسپکٹر علی حسن گیلانی ضلع ملتان کی سزا سنشور کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔
سابقہ ڈرائیور کانسٹیبل زاہد حسین ضلع خانیوال کی سزا جبری ریٹائرمنٹ،تنزلی تنخواہ میں تبدیل کرتے ہوئے ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔کانسٹیبل اسد ناصر ضلع لودھراں کی سزا سروس ضبطگی کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل ضلع لودھراں کی سزا سروس ضبطگی کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔ سابقہ ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد ضلع لودھراں کی اپیل، سابقہ کانسٹیبل شوکت حسین ضلع لودھراں کی اپیل، سابقہ کانسٹیبل محمد اقبال ضلع لودھراں کی اپیل، سابقہ کانسٹیبل محمد اشرف کی اپیل برخلاف برخواستگی ملازمت خارج کر دی گئی۔
سینئر ٹریفک وارڈن خرم شہزاد ضلع خانیوال کا شوکاز نوٹس جواب تسلی بخش ہونے داخل دفتر کر دیا گیا۔ سینئر ٹریفک وارڈن خرم شہزاد،ٹریفک وارڈن جمشید احمد کی انکوائری داخل دفتر کر دی گئی۔ سینئر ٹریفک اسسٹنٹ ساجد محمود ضلع خانیوال کا شو کاز نوٹس داخل دفتر کر دیا گیا۔سینئر ٹریفک اسسٹنٹ محمد اکرام ضلع خانیوال کا شو کاز نوٹس داخل دفتر کر دیا گیا۔سابقہ سب انسپکٹر محمد عون عباس ضلع خانیوال کی سزا برخواستگی ملازمت تنزلی تنخواہ میں تبدیل کرتے ہوئے مستقل طور پر بحا ل کر دیا گیا۔انسپکٹر کبیر احمد کو شوکاز نوٹس کا جواب تسلی بخش نہ ہونے پر شنشورکی سزا دی گئی انسپکٹر کبیر احمد ضلع وہاڑی کو انکوائری میں قصور وار ہونے پر دوسال سروس ضبطگی کی سزا دی گئی۔
ٹی اے ایس ائی اعجاز حبیب ضلع لودھراں کی سزا تنزلی تنخواہ، ایک سال سروس ضبطگی میں تبدیل کر دی گئی۔ انسپکٹر فیا ض احمد RIB ملتان کا شو کاز نوٹس داخل دفتر کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button