Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ریجنل پولیس آفیسر کے چھاپے ، دوایس ایچ او معطل

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ضلع خانیوال کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کا دورہ کیا، ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم اور ایس ڈی پی او کبیروالہ اے ایس پی سدرہ خان بھی ہمراہ تھے۔
ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ بارہ میل، تھانہ حویلی کورنگا، تھانہ سرائے سدھو، تھانہ نواں شہر کا معائنہ کیا انہوں نے تھانوں کی عمارات اور صفائی کا جائزہ لیا، صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت کی آر پی او نے تھانوں کے مالخانہ، ریکارڈ روم ،فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اورریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ریکارڈ کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے حوالاتیوں سے پوچھ گچھ کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا، انہوں نے تھانوں میں مقدمات کے تفتیشی امور کا بھی جائزہ لیا اور تھانہ نواں شہر میں مقدمات کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او نواں شہر کے خلاف ڈی پی او خانیوال کو کارروائی کا حکم دیا ۔
ڈی پی او خانیوال نے ایس ایچ او کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ریجنل پولیس افیسر سید خرم علی نے کہا کہ لوگوں کے معاملات پولیس کے پاس امانت ہوتے ہیں اور یہ دیانت داری اور انصاف کے متقاضی ہوتے ہیں پولیس کو غیر جانبدار رہ کر انصاف کی سربلندی اور اللہ کی رضا کے لیے کام کرنا ہوتا ہے اور کسی کو انصاف دینا بھی عبادت ہے ۔
ریجنل پولیس افیسر نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں رہیں عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button