Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زنانہ سکولز کی مانیٹرنگ کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردئے گئے

محکمہ سکولز نے ایم ای ایز کے زنانہ سکول کی مانیٹرنگ کےلئے نئے ایس اوپیز جاری کردئے ہیں ، تا کے خواتین اساتذہ کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
نئے ایس اوپیز کے مطابق ایم ای ایز زنانہ سکول کے دفاتر اور کمرے میں داخل ہونے سے قبل اجازت طلب کرے گا، اساتذہ اورعملے سے صرف پیشہ وارانہ گفتگو کرسکیں گے ، سکول کے متعلق سوالات پوچھتے ہوئے افسر کا لہجہ پروفیشنل ہونا چاہیے ، کوئی افسر کسی خاتون ٹیچر یا عملے سے موبائل نمبر نہیں مانگے گا، سوال وجواب میں ایک دوسرے سے دوری پرکھڑے ہوں گے ۔
افسر محکمانہ کارڈ گلے میں پہنیں گے ، کسی افسر کو کسی سکول میں مزاحمت کا سامنا ہوتو جھگڑا نہ کریں مانٹرنگ چھوڑ کر دوسرے سکول جائیں اور واقعہ کی اطلاع ڈی ایم او یا ایس ڈی پی کو دیں ، کسی غیر متعلقہ شخص کو ساتھ نہ لیکر جائیں مانیٹرنگ کرنے والا غیر ضروری کام جیسے بیمہ پالیسی یاکسی بھی چیز کی تشہیر نہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button