Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیراہتمام جائزہ حسن قرات

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کے زیراہتمام جائزہ حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔
جائزہ حسن قرات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی ذات ساری انسانیت کے لیے رحمت ہے۔ آپ کی سیرت اسوہ کامل ہے۔ جس پر پوری زندگی اور سال بھر عمل پیرا رہنا ضروری ہے۔ معاشرتی زندگی میں سیرت کے اسباق صداقت ، امانت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دھوکہ دہی ملاوٹ اور کرپشن جیسے معاملات سے اجتناب برتنا ضروری ہے ۔
جائزہ حسن قرات میں جج کے فرائض ڈاکٹر عامد علی اعوان ، ڈاکٹر فریدہ یوسف ، ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر نے سرانجام دیے۔ حسن قرات میں خوبصورت لہجہ و تلفظ کے ساتھ قرات کرنے والے قاری صاحبان میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
جائزہ حسن قرات میں اسلامک ریسرچ سنٹر کے حافظ محمد احسان اللہ پہلی پوزیشن ، پولیٹیکل سائنس کے طالبعلم تعریف اللہ نے دوسری ، شعبہ علوم اسلامیہ کے حافظ حبیب الرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس سلسلہ میںآج بدھ کو شعبہ علوم اسلامیہ میں جائزہ نعت خوانی کا انعقاد کیاجائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button