Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریایونیوسٹی کے شعبہ سیاسیات میں ورکشاپ اختتام پذیر

بہاءوالدین زکریا یونیورسٹی شعبہ پولیٹیکل سائنس کے زیر اہتمام تین روزہ اساتذہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔
ورکشاپ کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ سماجی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں اساتذہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ورکشاپ کا انعقاد پولیٹیکل سائنس کے تعاون سے ایک سماجی ادارہ کے زیر اہتمام کیا گیا ۔جس میں اسلامیہ یونیورسٹی اور زکریا یونیورسٹی کے فکلیٹی ممبران نے شرکت کی ۔ورکشاپ میں سماجی ہم آہنگی اور قائدانہ صلاحیتوںکے موضوع پر اساتذہ کو تربیت دی گئی اور لاہور سے سماجی علوم کے ماہر رفیق جعفر نے ٹریننگ دی۔
ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر نے شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبد ا لصبور ، آر ا و طاہر محمود، رفیق جعفر، فیصل سلیم و دیگر موجود تھے۔
دریں اثنا وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے شعبہ ماس کمیونی کیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فکلیٹی ممبران کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں در پیش مسائل کے حل کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button