Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا دبنگ اقدام : اساتذہ، ملازمین اور افسروں کے بچوں کی مفت تعلیم ختم

زکریا یونیورسٹی حکام نے بجٹ خسارے کوپورا کرنے کےلئے انقلابی قدم اٹھالیا، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں یونیورسٹی ملازمین، افسروں اور اساتذہ کے بچوں کےلئے دی گئی رعایت ختم کردی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این ای میں یہ تجاویز چھ اساتذہ کی طرف سے دی گئیں تھیں، جو ایف اینڈ پی سی کے اجلاس میں منظور کرلی گئیں اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
جس کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایف اینڈ پی سی کےفیصلوں کی روشنی میں یونیورسٹی کے اساتذہ، ایمپلائز، اور افسروں کے بچوں کی مفت تعلیم کی سہولت ختم کردی ہے، تاہم جو بچے کوٹے کی سیٹ پر میرٹ سے سلیکٹ ہوں گے، ان کی مفت تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
جو بچے اوپن میرٹ پر داخلہ لیں گے ان کو پورے واجبات جمع کرانا ہوں گے، اسی طرح سیلف سپورٹنگ پروگرام میں بھی یہ سہولت ختم کردی گئی ہے، اور اس میں پڑھنےوالے طلبا کو پورے واجبات جمع کرانا ہوں گے۔
علاوہ ازیں اگر کسی بچے کی رپیٹ لگے گی یا سمر سمسٹر پڑھے گا، اس کے مکمل واجبا ت بھی جمع کرانا ہوں گے ، چاییے وہ صبح کے پروگرامز ہوں یا شام کے پروگرامز، اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی ایمپلائز اور ان کی اہلیہ جنہوں نے ایم فل پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا ہو ان کو مکمل فیس جمع کرانا ہوگی، تاکے اس پروگرام کے اخراجات کو پورا کیا جاسکے ،کیونکہ ان پروگرامز میں طلبا کی تعداد بہت محدود ہوتی ہے۔
اس پالیسی کو فوری طور پر اکیڈمک سال 2021سے لاگو کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button