Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی حکام کی ڈیفالٹر سابق وائس چانسلر کو واجبات دینے کےلئے مشاورت

سابق وائس چانسلراور ڈین ڈاکٹر طارق انصاری 65لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں جو ایچ ای سی کے حکم پر وصول کئے جانے ہیں

زکریایونیورسٹی نے خلاف قانون سابق وائس چانسلر وڈین ڈاکٹر طارق انصاری کو واجبات دینے کےلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وائس چانسلر ٹینورٹریک سسٹم پر تعینات تھے جن کی تنخواہ بی پی ایس پر کام کرنے والے اساتذہ سے تین گنا ہوتی ہے مگر یہ اساتذہ کسی انتظامی سیٹ پر کام نہیں کرسکتے ہیں ان کا کام ریسرچ کو پرموٹ کرنا ہوتا ہے جس پر ایچ ای سی نے ان سے ریکوری کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر طارق انصاری گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہوگئے تھے مگر ایچ ای سی کے مراسلے کی وجہ سے ان کے واجبات کی فائل تیار نہیں ہوپارہی۔ اس وقت ان کے واجبات 52لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ ایچ ای سی کے حکم پر ان سے 65لاکھ روپے ریکوری کرنا ہیں۔ اس طرح وہ ابھی بھی 13لاکھ روپے ڈیفالٹر ہیں یہ رقم کیسے وصول کی جانی ہے۔

اس کا طریقہ کار ابھی طے ہورہا تھا کہ سیاسی دباو پر ان کو 52لاکھ کے واجبات دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں جبکہ 65لاکھ روپے کیسے وصول ہوں گے اس پر یونیورسٹی سوچنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کررہی ہے ۔

یونیورسٹی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں ایچ ای سی کے حکم پر پوری ریکوری کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button