Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں پہلی بار بھیڑوں میں مصنوعی تخم ریزی

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں پہلی بار بھیڑوں میں مصنوعی تخم ریزی ٹیکنیک کو متعارف کرادیاگیا ہے۔
اس ضمن فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ملک بھر کی جامعات سے 20 سے زائد فیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد نے بطور ٹرینر بھیڑوں میں مصنوعی تخم ریزی بذریعہ لیپروسکوپی کے حوالے سے فیکلٹی ممبران کو تربیت فراہم کی۔ اور مصنوعی تخم ریزی کے لائیو سٹاک سیکٹر پر مثبت اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اور فیکلٹی کے زیراہتمام پہلی بار نئی ٹیکنیک متعارف کرانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
وائس چانسلر نے کہاکہ بے حد خوشی ہوئی ہے کہ فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے قابل اساتذہ کی ریسرچ پر پہلی بار شعبہ کی جانب سے ایک ایسی ٹیکنیک کو متعارف کرایاگیا ہے جو اس سے پہلے کہیں نہیں تھی۔ انہو ں نے کہاکہ ملک بھر سے آنے والے اساتذہ کرام اس نئی ٹیکنیک پر مزیدکام کریں گے اور اس ریسرچ کو تیزی کے ساتھ پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ، ڈاکٹر تنویر احمد ، ڈاکٹر سلیم اختر سمیت دیگر اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا ۔ اور کہاکہ اس ریسرچ کے بارے میں طلباء کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک سیکٹر میں بھی آگاہی فراہم کی جائے تاکہ اس اہم ریسرچ سے سب مستفید ہوسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button