Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : وائس چانسلر سیکورٹی کا مورال بلند کرنے کےلئے سیکورٹی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی دفتر اوقات کے بعد اچانک سکیورٹی آفس پہنچ گئے۔ خلیل احمد کھور سکیورٹی آفیسر کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کی، جس میں انہوں نے یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف کی ڈیوٹی کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیا تاہم گیٹوں پر مزید سختی کرنے کے احکامات دئیے۔
سکیورٹی آفیسر کی اپنےساتھ دو سالہ کارکردگی کی تعریف کی، اور کہاکہ مخالفین کے پروپیگنڈے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ان کی ساری سازشیں ناکام بنائی جائیں گی اپنا کام ایمانداری سےکرتے رہیں یہ سازشیں خود بخود ختم ھو جائیں گی۔
جو سکیورٹی گارڈ غیر حاضر یا ڈیوٹی وغیرہ میں غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ان کے نام انہیں دیں۔
بعدازں انہوں نے گراسی پلاٹ، پریڈ گراؤنڈ کا وزٹ کیا اپنے ہاتھ سے لگے ہوئے پودوں کی ہریالی، بہترین دیکھ بھال پر اور ایک انار کا پودا جو کہ 4/5 ماہ قبل لگایا گیا اس پر لگے ہوئے بڑی تعداد میں پھل دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
سکیورٹی آفس کے سامنے والے پلاٹ میں بھی گھاس اور پودے لگانے کا حکم دیا انہوں نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ ریاض احمد، امجد نواز، نصراللہ، ساجد علی اور محمد امین کلرک کو بھی دلجمعی سے کام کرنے کی تلقین کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button