Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا بڑا اعلان ،15جون سے امتحانات شروع

زکریا یونیورسٹی نے 15جون سے امتحانات لینے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں اہم اجلاس کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ کی صدارت میں ہوا جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ حالات موزوں رہے تو حکومت کی ہدایت کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کو برقرار رکھتے ہوئے 15جون سے امتحانات کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں الحاق شدہ کالجز کے بی ایس چارسالہ پروگرام کے تیسرا، پانچواں اور ساتواں سمسٹر کے امتحانات اور ایل ایل بی پا نچ سالہ پروگرام کہ پہلے چار پارٹ کے امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ڈیٹ شیٹ جو ن کے پہلے عشرے میں جاری کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button