Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کا کے شعبہ میٹلرجی کا اعزاز, پاکستان انجینئرنگ کونسل نے الحاق دے دیا

جنوبی پنجاب کے پہلے میٹلرجی اور میڑیلز سائنسز ڈیپارٹمنٹ کو پاکستان انجینئرنگ کونسل نے الحاق دے دیا ۔

انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کو پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ڈگری کی منظوری دے دی گئی ۔

جنوبی پنجاب میں میٹلرجی اور میٹیریلز سائنسس میں ڈگری کروانے والا واحدڈیپارٹمنٹ ہے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اس اقدام سے نہ صرف ڈگری یافتہ انجینئرز بلکہ نۓ آنے والے طلباء کا مستقبل محفوظ ہو گیا ہے، منظور شدہ ڈگری کے حامل انجنئیرز اور سائنسدان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت و صلاحیت کا لوہا منوا سکیں گے، پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز کے تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ لیبارٹریوں (تجزیہ و تجربہ گاہوں) کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق قرار دیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر وحید قمر خان

اس سلسلے میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈین آف فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر طاہر سلطان، ڈائریکٹر آف انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز پروفیسر ڈاکٹر وحید قمر خان، کاکہنا ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ڈگری کی منظوری ہونے سے ڈگری یافتہ انجینئرز کیلئے اعلیٰ تعلیم، قومی و بین الاقوامی سکالرشپ اور نوکریوں کے دروازے کھل چکے ہیں، جس سے اب انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز سے ڈگری یافتہ طلباء ملک و قوم کی ترقی میں پیش پیش ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button