Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی تاریخ کا پہلا واقعہ ،شعبہ اردو میں ’’شریک چیئرمین ‘‘بھی سامنے آگئے

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے اپنے اختیارات ڈاکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر خاور نوازش جو کہ اے ایس اے کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں کو دے دئے۔

زکریا یونیورسٹی میں انوکھے کام کا تسلسل ہمیشہ جاری رہتا ہے جو یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف ورزی تو ہوتا ہی ہے مگر وہ انتظامیہ افسروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان بن جاتا ہے ۔

ایسا ہی واقعہ زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں 5اپریل کو پیش آیا جبکہ اسکے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے اپنے اختیارات ڈاکٹر ر ایسوسی ایٹ پروفیسر خاور نوازش جو کہ اے ایس اے کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں کو دے دئے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا یہ یونیورسٹی کا انوکھا اورپہلا واقعہ ہے کہ کسی چیئرمین نے اپنے اختیارات اپنے ساتھی پروفیسر کو دئے ہوں اس قبل تدریسی پروگراموں کےلئے کوآرڈینٹر تعینات کئے جاتے رہے ہیں لیکن انتظامی معاملات کسی کے سپرد نہیں کئے گئے اور نہ ہی یونیورسٹی کے کسی قانون میں اس کی اجازت ہے ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آفس سٹاف کی کارکردگی کو جانچنے کےلئے پروفیسر خاور نوازش کو اختیارات دیئے جاتے ہیں آفس سٹاف ڈاکٹر خاور کو براہ راست رپوٹ کرے گا اور ان کو جواب دے ہوگا سٹاف اپنی چھٹی اوردیگر ایشو کےلئے انہیں سے رابطہ کریں گے وہ خراب کاکردگی پر ان سے پوچھ گچھ بھی کرسکیں گے اوران کے خلاف کاروائی کا اختیار بھی ہوگا۔

اس مراسلے کے بعد آفس سٹاف میں بے چینی پھیل گئی عملے کے دو ارکان کے اس مراسلے کو ماننے سے انکار کردیا اور ایمپلائز یونین کے علم میں معاملہ لے آئے ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اور صرف چیئرمین کو جواب دے ہیں ۔

اس بارے میں زکریا یونیورسٹی رجسٹرار آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ یونیورسٹی کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہو ا کوئی بھی اپنے اختیارات کسی کونہیں دے سکتا، صرف وائس چانسلر اپنے خصوصی پاور 16(4)استعمال کرتے ہوئے اپنے اختیارات محدود مدت کے لئے تفویض کرسکتا ہے لیکن شعبے کے چیئرمین کو یہ اختیار حاصل ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے اختیارات کسی کو تفویض کرسکے اور یہ ہی یونیورسٹی ایکٹ میں ایسی کوئی اجازت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button