Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آڈیٹر دفتر کا راستہ بھول گئے

غیر حاضری طویل ہوگئی ، دفتری امور بری طرح متاثر، 14ویں سکیل کے اہلکار کام چلانے لگے۔

ڈیپوٹیشن پر تعینات زیذیڈنٹ آڈیٹر زکریا یونیورسٹی نے کوورنا کی وجہ سے گزشتہ ایک برس سے دفتر آنا چھوڑا ہوا ہے، مارچ2020کے بعد سے اب تک وہ صرف چار بار دفتر آئے ۔

روزانہ کی ڈاک ان کا اہلکار ایک بار گھر لیکر جاتا ہے جو وہ مارک کردیتے ہیں اس طرح پوری یونیورسٹی کی ڈاک تعطل کا شکار ہے، یونیورسٹی اساتذہ کی مختلف بلز بھی کئی کئی ہفتوں کے بعد سائن ہورہے ہیں جن کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

دفتری امور ایک 14ویں سکیل کا اہلکار چلارہا ہے ، اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی وہ ہی آڈیٹر کی نمائندگی کرتا ہے، مگر وہ آنے والے اعتراضات کے جواب نہیں دے پاتا۔

جس کی تازہ مثال ایک روز قبل ہونے والی منٹی نینس کے حوالے سے میٹنگ تھی، جس میں آڈیٹر کی موجود ضروری تھی مگر وہ شریک نہ ہوئے ، اور ایک 14ویں سکیل کا ملازم ان کی نمائندگی کرتا رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button