Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے طلبا کا ہاسٹل کے مین گیٹ کو تالا لگا کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج

زکریایونیورسٹی میں بی سی ایس کے طلبانے جمع ہوکر بلوچ سٹوڈنٹ کونسل کے وقار خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کے دوران طلبانے حمزہ ہاسٹل کے مین گیٹ کو تالا لگاکر آمدورفت بندکردی۔
طلبانے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ہمیں ہاسٹلزمیں کمروں کی الاٹمنٹ کو یقینی بنایاجائے جن کی وجہ سے ہمیں رہائش کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مظاہرہ کی اطلاع پر بی زیڈ یوکے سکیورٹی انچارج خلیل کھور نے اپنے بڑی تعدادمیں سکیورٹی گارڈ کو اکھٹا کرکے حمزہ ہاسٹل پہنچ گئے، جہنوں نے طلباکے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے کمروں کی الاٹمنٹ کی یقین دلاتے ہوئے مظاہرہ ختم کروادیاگیا، اور حمزہ ہاسٹل کے مین گیٹ کاتالاکھلواکر آمدورفت کودوبارہ بحال کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button