Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے طلبا ہوشیار باش،آج سے کلاسز شروع

زکریایونیورسٹی میں تدریسی عمل آج سے شروع ہوگا ، پہلے سمسٹر ، فارم ڈی اور ویک اینڈ پروگرام کے تمام طلبا کیمپس میں کلاسز لیں گے۔

حکومت کی ہدایت کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں تدریسی عمل آج سے شروع ہوگا ، رجسٹرار صہیب راشد کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس کے تمام پہلے سمسٹر کے طلبا، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا کیمپس آئیں گے، ایسے طلبا جن کی دوسالہ ڈگری مکمل ہونے کو ہے اور ان کا ریسرچ ورک چل رہا ہے وہ بھی یونیورسٹی آئیں گے ، فارم ڈی اور ڈی وی ایم کے تمام طلبا بھی کلاسز آن کیمپس لیں گے ، ویک اینڈ پروگرام کے تمام طلبا بھی کلاسز آن کیمپس لیں گے ، فائنل امتحانات دوسرے، چوتھے، چھٹے، آٹھویں اور 10ویں سمسٹر کے امتحانات آن لائن ہوں گے ، چیئرمین ہال کونسل ہاسٹل کے معاملات کو بہتر انداز میں یقینی بنائیں گے ، کمپری ہنسو امتحانات یونیورسٹی میں ہوں گے ، تمام شعبوں کے سربراہ این سی او سی کی ہدایت پر پورا عمل کریں گے ۔

دریں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصور اکبر کنڈی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس آئی ایم ایس کے ایگزیکٹو ہال میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پرو وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان،ڈینز، صدور شعبہ ،ڈائریکٹرز ، پرنسپلز، رجسٹرار، کنٹرولراور قائمقام خزانہ دار نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن ہے کہ ہم جامعہ زکریا جیسے بڑے تعلیمی ادارے کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں اور حکومت کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے عمل کو خوش آمدید کہتے ہوئے آگے بڑھا رہے ہیں۔جامعات اپنے طالبعلموں کی ریسرچ اور آمد و رفت سے پہچانے جاتے ہیں۔ طالبعلم کسی بھی تعلیمی ادارے کو سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔ ان کے ہونے سے ہی اداروں میں خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرزاپنا ریسرچ ورک یونیورسٹی آکر جاری رکھیں۔

نیو ایڈمشن سپرنگ فرسٹ سمسٹراور کمپری ہنسو امتحانات ،ایم ایس سی کی کلاسز اور امتحانات یونیورسٹی میں ہی ہوں گے۔باقی تمام سمسٹر زاور ان کے امتحانات آن لائن ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی طالبعلم کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ متعلقہ کمیٹی سے رابطہ کرسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button