Paid ad
Breaking NewsEducation

زکریا یونیورسٹی کے چپہ چپہ کو گرین بنائیں گے: منصور اکبر کنڈی

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے سیکورٹی ونگ کا دورہ کیا اور شحر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔
وائس چانسلر پریڈ گراؤنڈ پہنچے تو سکیورٹی گارڈز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے محنت،ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز والوں کی مستقلی ایک دیرینہ مسئلہ تھا، جو ہم نے مختلف حلقوں کی مخالفت کے باوجود حل کر دیا ہے۔
اب آپ لوگوں کی زمہ داری ہے کہ آپ اس ادارے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔ انہوں نے پودا لگا کر پریڈ گراؤنڈ اور یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا وزیراعظم کے گرین پاکستان کے ویثرن پر عمل کرتے ہوئے ہم نے یونیورسٹی کو سرسبز و شاداب بنانے کا پختہ عزم کیا ہوا ہے۔ یونیورسٹی کے چپہ چپہ کو گرین کر کے دم لیں گے۔
وائس چانسلر نے خوبصورت پریڈ گراؤنڈ اور سکیورٹی کے اردگرد پودوں، گراسی پلاٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے دیگر ڈیپارٹمنٹ کے لئےیہ ایک قابل تقلید نمونہ ہے۔ میں تمام چئیرمینوں کو دعوت دوں گا کہ وہ ضرور اس کا وزٹ کریں۔
آخر میں سکیورٹی سٹاف علی شاہ، ندیم نذیر،عامر یسین،ریاض احمد، امجد نواز،الطاف حسین،عرفان سیال،محمد افضل،محمد شمشاد،ساجد علی، محمد اجمل، رضوان فرید، مبشر عباس وغیرہ کی اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے سابقہ ریذیڈنٹ آفیسر ز صہیب راشد خان رجسٹرار،ڈاکٹر امان اللہ کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر مقرب اکبر چئیرمین پولٹیکل سائنس، ڈاکٹر ریحان صادق شیخ ڈائریکٹر بائیو ٹیک، ڈاکٹر طاہر محمود ریذیڈنٹ آفیسر، خلیل احمد کھور سکیورٹی آفیسر اور زاہد اقبال خان ٹرانسپورٹ آفیسر نے بھی پودے لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button