Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
یوسف رضا گیلانی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے اٹلی جارہے تھے، ائیرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔اس معاملے پر پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا فسطائیت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو ائیرپورٹ پر روک کر پارلیمانی وفد کی توہین کی گئی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی اپنا نام ای سی ایل میں ہونے کیخلاف درخواست دیں، وزارت داخلہ یہ معاملہ دیکھے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button