Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ساؤتھ پنجاب میں جلد ہی بیس بال کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا. شفیق الرحمن خٹک

ساؤتھ پنجاب میں بیس بال کے فروغ کیلئے ایک اجلاس زیر صدارت شفیق الرحمن خٹک.ڈی ایس او خانیوال , چیئرمین ڈسٹرکٹ بیس بال ایسوسی ایشن خانیوال منعقد ہوا جس میں ڈی ایس او وہاڑی,چیرمین سافٹ بال ایمپائرز ایسوسی ایشن پاکستان ملک غلام مرتضیٰ. محمد جمیل کامران ڈاریکٹر یوتھ پاکستان فیڈریشن آف بیس بال. .اظہر غفار منیجر یونی لیور خانیوال. ٹیسٹ کرکٹر مسعود انوار نے شرکت کی.

اجلاس میں ساؤتھ پنجاب میں بیس بال کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کرنے کے بارے میں طے کیا گیا.

شفیق الرحمن خٹک نے کہا ساؤتھ پنجاب میں جلد ہی مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلہ میں جلد ہی رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان .عطاء الرحمن ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازی خان اور مقصود الحسن جاوید ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور کے ہمراہ ایک میٹنگ کی جائے گی. جس میں ساوتھ پنجاب انٹر سکول بیس بال جبکہ ساؤتھ پنجاب یوتھ بیس بال کے انعقاد کا پروگرام تشکیل دیا جائے گا.ملک غلام مرتضٰی چیئرمین سافٹ بال ایمپائرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ جلد ہی ساؤتھ پنجاب میں سافٹ بال کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا.

اس موقع پر محمد جمیل کامران ڈائریکٹر یوتھ بیس بال پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ پنجاب سے بہت سے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے. یہاں بیس بال کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے. اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے جیسے ہی کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں کمی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوتی ہیں اور آج کل ساؤتھ پنجاب میں جاری شدید گر می کی لہر میں کمی ہوتی ہے. یہاں پر سکول اور یوتھ لیول پر بیس بال کے ایونٹس ساؤتھ پنجاب میں کرائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button