Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سب ڈویژنوں کی حدود میں رکھے ٹرانسفارمرز فوری طورپر سٹورز میں جمع کرانے کاحکم

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ سب ڈویژنوں کی حدود میں رکھے ٹرانسفارمرز فوری طورپر سٹورز بھجوائے جائیں اور ٹوفیز پر چلنے والے ٹرانسفارمرز کی مرمت کروائی جائے تاکہ صارفین کو موسم گرما میں بجلی فراہمی میں تعطل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

انہوں نے بغداد الجدید سب ڈویژن بہاولپور کے زیر انتظام شکایات مراکز کا دورہ کیا اور وہاں درج ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل چیف انجینئر نے لائن مینوں کا ڈیوٹی رجسٹر چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ ٹی اینڈ پی کے بغیر لائنوں پر ہرگز کام نہ کیاجائے اور صارفین کی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ ممکن بنایاجائے۔

انہوں نے سب ڈویژنوں کے لائن سپروائزرز کو ہدایت کی کہ ٹرانسفارمرز کی مرمت اور لائنوں پر کام کے دوران موقع پر موجودگی یقینی بنائی جائے۔ صارفین سے خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے۔

ایڈیشنل چیف انجینئر نے مستقل نادہندگان کے خلاف بہترین ریکوری کرنے پر بغدادالجدید سب ڈویژن کے لائن مین سکندر حیات کو نقد انعام دیا اور شکایت سنٹر کی کارکردگی کو بہتر پانے پر سٹاف کو شاباش دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button