Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیم کو بہتر بنانے،کھیلوں کو فروغ دینے اور تعلیم سب کیلئے جیسے منظم منصوبوں پر کا آغاز جنوبی پنجاب سے کررہے ہیں: مرادراس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر تعلیم کے شعبے میں اصلاحات ،معیار تعلیم کو بہتر بنانے،کھیلوں کو فروغ دینے اور تعلیم سب کیلئے جیسے منظم منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے ملتان کے مختلف سکولوں کے دورہ پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ملتان میں محنت مشقت کرنے والے مزدور بچوں کےلئے ارلی مارننگ سکول سسٹم (صبح نو سکول) کا پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان میں افتتاح کیا, اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب ندیم قریشی اور سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب احتشام انور بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ مزدور بچوں کو مفت تعلیم دینے کےلئے باقاعدہ کلاسز کا اجراءکر دیا گیا جبکہ ان کو یونیفارم اور کتب بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پرصوبائی وزیر کلاس روم میں موجود مختلف مزدور بچوں سے گھل مل گئے اور ان سے تعلیمی حوالے سے بات چیت کی ۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے سکولوں میں کلاس رومز میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ ڈینگی کے خاتمے کےلئے سکولوں میں حفاظتی سپرے کروائے جا رہے ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اساتذہ کو بہت زیادہ سہولیات دینے کےاقدامات کر رہی ہے اساتذہ کے تبادلے اور چھٹیوں کے نظام میں شفافیت کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے پائلٹ سیکنڈری سکول میں ہاکی گراونڈ کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے میدان بھی آباد کریں گے کیونکہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی طور پر انہیں مضبوط کرنے کےلئے کھیل بھی ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے قوم کے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اس موقع پر شجر کاری مہم کے تحت سکول میں پودا بھی لگایا اور سکول کی لائبریری کا دورہ کر کے نادر اور قدیمی کتب کا معائنہ کیا۔
بعدازاں ںصوبائی وزیر تعلیم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت ملتان میں کرکٹ گراونڈ کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔نجی شعبے کے تعاون اور ایک کروڑ روپے کی لاگت سے کرکٹ گراونڈ کی بحالی کا منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے گورنمنٹ گرلز کیپری ہینسو سکول ملتان میں پہلی ٹرانس جینڈر کلاس کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان طلباءکو یونیفارم، کتب اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے طلباءکو پڑھانے کےلئے انہی کی کمیونٹی سے ایم فل اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں اس سکول کے کامیاب تجربے کے بعد اب لاہور میں اسکا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام نو ڈویژنوں میں ٹرانس جینڈر کلاسز شروع کی جائیں گی ٹرانس جینڈر طلباءنے وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے انقلابی اور تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو باہنر بنانے کے لئے رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیوٹا کے ذریعے مختلف فنون کی مہارتیں بھی سکھائی گی تاکہ وہ معاشی طور پر خود مختار ہو سکیں۔ صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ ہم اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبے بھر کے خستہ حال سکولوں کی عمارتوں کی بحالی کو یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button