Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری تعلیمی اداروں کو مستحکم اور اپ گریڈیشن کیلئے خطیر فنڈز مہیا کرنے کے نتائج آنے لگے: کمشنر ملتان

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہے کہ تعلیم کے میدان میں اصلاحات کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔حکومت پنجاب نے نجی سیکٹر کے مقابلے میں سرکاری تعلیمی اداروں کو مستحکم اور اپ گریڈیشن کیلئے خطیر فنڈز مہیا کئے ہیں، جس سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکینڈری گرلز سکول شجاع آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر نے اس موقع پر طالبات سے کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے دریافت کیا اور انکو آگاہی دی۔کمشنر نے کلاس رومز اور تعلیمی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ نئی نسل محنت کے ذریعے آگے بڑھے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے اساتذہ کرام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی استعداد کار بڑھائیں اور نئی نسل کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے علم کی روشنی سے منور کریں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری سکولز میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں نئے کلاس رومز اور لیبارٹریز بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کے حکام نے بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button