Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں نجی سیکٹر کی طرز پر سرکاری سکولز کا رزلٹ اور سہولیات میسر کی جارہی ہیں:ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے، اس سلسلے میں نجی سیکٹر کی طرز پر سرکاری سکولز کا رزلٹ اور سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول قاسم بیلہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر طلباء کو فراہم سہولیات اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے طلباء سے سوالات کئے اور لیکچر بھی دیا ، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاکہ سکولز کی چار دیواری اور فرنیچر سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہحکومت تعلیم کے شعبے کو نجی سیکٹر کے مقابلے میں لانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔نئے کلاس رومز اور لیبارٹریز کے قیام کیلئے مزید سکیمیں بھی دینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button