Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کےلئے میرٹ فارمولے کا اعلان

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے کالجز میں پرنسپل تقرری کیلئے پہلی بار میرٹ فارمولا نافذ کردیا۔

جس کے مطابق پرنسپل کیلئےانتظامی و تعلیمی بنیاد پر 70 اور انٹرویوز کے 30 نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔

فارمولا کے مطابق پرنسپل کے امیدواروں کیلئے پی ایچ ڈی کے 10 نمبرز، ایم فل کے 5 نمبرز اورسنیارٹی فہرست میں پہلے 200 اساتذہ میں نام شامل ہونے پر 8 نمبرز ملیں گے، جبکہ مختلف عہدے پر کام کرنے والے اساتذہ کو 10 نمبرز ملیں گے۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ، ایڈمیشن کمیٹی، ہوسٹل سپرنٹنڈنٹ، کنٹرولر آف امتحانات شامل، میرٹ فارمولا کے مطابق مینجمنٹ سکلز کے 10، لیڈر شپ کوالٹی کے10 ، سبجیکٹ نالج کے 10 نمبرز مختص کیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button