Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجوں کے لیکچرارز کی ترقیوں کے مسترد شدہ کیس پر نظر ثانی کرنے کافیصلہ

سرکاری کالجوں میں تعینات لیکچررز کے ناموں کو ترقیوں کے لیے مسترد کر دیا گیا تھا ، ان اساتذہ کی ادھوری رپورٹس اور کلیئرنس نہ ہونے کی بناء پر پرموشن بورڈ نے ترقیاں کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔
تاہم ترقیوں کے لیے اہل اساتذہ کے کیسز دوبارہ طلب کیے گئے ہیں، صوبے بھر کے ڈائیریکٹر کالجز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ 2019 اور 2020 کہ سالانہ کارکردگی رپورٹس، کلیئرنس سرٹیفکیٹ اور بورڈز نتائج کی تفصیلات ڈی پی آئی کالجز ارسال کریں۔
ڈی پی آئی کالجز نے ترقیوں کے لیے صرف ان اساتذہ کی تفصیلات طلب کی ہیں جن کے نام سابقہ سلیکشن بورڈ میں مسترد کیے گئے تھے، ڈی پی آئی کالجز نے ترقیوں کے اہل میل اساتذہ کے سینیارٹی نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز صوبائی پرموشن بورڈ بھجوائے جائیں گے، محکمہ ہائر ایجوکیشن 19 ویں گریڈ کی نئی سینیارٹی فہرست کے مطابق کیسز صوبائی پرموشن بورڈ کو ارسال کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button