Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سعودی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباوطالبات کے سکالرشپ کا اعلان

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبا کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبا تعلیم حاصل کریں گے۔
سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا ہے کہ سکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبا کے لیے ہے جبکہ سکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبا ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔
بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں، جبکہ سکالر شپ میں ہر سال طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا ل، اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں
۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button