Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پربلائنڈ کرکٹ میچ کا انعقاد

محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے زیر اہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پرقائم خان کرمانی ویک کے سلسلے میں نابینا افراد کی ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ منعقد کروایا گیا۔
جس کی نگرانی محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء و ماہر تعلیم سید سعید احمد جعفری، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم تھے۔
اس موقع پر مہمان گرامی نے آنکھوں پر پٹیاں باند ھ کر گینڈ کو ہٹ کیا بلائنڈ کرکٹ میچ کھیلنے کے لئے ایم بی کیو بلائنڈ کرکٹ کلب او ر ملتان بلائنڈ کرکٹ کلب نے حصہ لیا، ملتان کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 8اوور میں 70رنز بنائے ایم بی کیو بلائنڈ کرکٹ کلب نے 6اوور میں اہداف کو پورا کرتے ہوئے میچ جیت لیا ہے، ایم بی کیو بلائنڈ کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں محمد ربانی اور عمران حیدر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہر تعلیم سید سعید احمد جعفری، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے کہاہے نابینا افراد پاکستان کے پر امن شہری ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت کرکے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جاسکتا ہے اس موقع پر محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کیملیکس کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہاہے کہ ہمارا ادارہ نابینا افراد کی تعلیم و تربیت کرنے میں بھرپور کردار اداکر رہاہے ۔
اس سنٹر میں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button