Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی کا پیف ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی محمد شعیب کی سند ھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالحق سومرو سے پیف ہیڈ آفس میں آن لائن میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر آئی ٹی نے اُنہیں پیف کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ پیف نے اپنے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 25لاکھ سے زائد طالب علموں کا ڈیٹا بمعہ تصاویر اور تقریباً ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کا ریکارڈ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں محفوظ کر رکھا ہے۔
انہوں نے سکولوں کو ادا کی جانے والی پیمنٹس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پیف پارٹنرز ہر مہینے کی پانچ تاریخ سے پہلےسس میں منتھلی اپ ڈیٹ جمع کرواتے ہیں جس بناء پر پارٹنرز کو ماہانہ پیمنٹس جاری کی جا تی ہیں۔
ڈائریکٹرآئی ٹی نے سیف کی ٹیم کو سس ڈیش بورڈ اور سافٹ وئیر چلا کر دکھایا اور پیف کے سرور روم کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ڈائریکٹر آئی ٹی نے بتایا کہ پیف پارٹنرز اپنے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی نصابی کتب کی ڈیمانڈ بھی پیف SISمیں بھجواتے ہیں، جس بناء پر پیف انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں کو ڈیمانڈ کے مطابق نصابی کتب مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیف پارٹنرز جب سکولوں میں نئے بچوں کا داخلہ کرتے ہیں تو پارٹنرز بچوں کے کوائف اور ب فارم کی تفصیل SISمیں اپ لوڈ کرتے ہیں اس کے بعد پیف نادرا کے ویریسس سسٹم کے ذریعے اُن بچوں کی تصدیق کرتا ہے اور صرف تصدیق شدہ بچوں کی پیمنٹس ہی پیف پارٹنرز کو ادا کی جاتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button