Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوئی نادرن گیس کے 325 افسروں کی ویکیسن نیشن کردی گئی

سوئی ناردرن گیس ملتان ریجن کے 325افسروں واہلکاروں کی کورونا ویکسی نیشن کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت ہدایات کے مطابق ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر سوئی ناردرن گیس ایاز محمود کی خصوصی کاوشوں سے محکمہ صحت کی طرف سے ریجنل آفس سوئی ناردرن گیس میں دوسرا کیمپ لگایا گیا۔
جس میں بڑی تعداد میں افسروں و اہلکاروں نے کورونا ویکسی نیشن کروائی۔
ایڈمن آفیسرسید محمود عباس گیلانی، ایڈمن آفیسرعابد حسین قریشی اور ایڈمن
سپر وائزر شیخ فضل الٰہی نے نگرانی کی۔

ایڈمن آفیسر عابد حسین قریشی اور دیگر افسران نے خود بھی کورونا ویکسین لگوائی۔
اس موقع پر ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر ایاز محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس این جی پی ایل 100 فیصد ملازمین کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرنا ک ہے، حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ اور موثر اقدامات کررہی ہے، اس لئے تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اورکسی بے بنیاد پراپیگنڈے پر کان نہ دھریں، اور کورونا ویکسی نیشن کروا کر اپنی جانیں محفوظ بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button