Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کا سخت محاسبہ کیا جائے:وزیر قانون و کوآپریٹوز

وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کا سخت محاسبہ کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ اپنے علاقے کی امن کمیٹیوں، ایمرجنسی بورڈذ اور لائسنسداروں سے مسلسل رابطہ رکھے۔
وہ جمعہ کے روز یر سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ملتان ڈویژن میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری و ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، متعلقہ کمشنرز، آرپی اوز، ڈی پی اوز، ڈپٹی کمشنرز، ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان و علماء کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وزیر قانون نے تمام علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ حسب روایت مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں ،اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو ناکام بنانے کےلئے حکومت کا ساتھ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی اجتماعات ، مجالس اورجلوسوں کے اوقات، روٹس اوردیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مقامی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ اجلاس کر کے ان کی معاونت حاصل کی جائے۔

راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ عزاداری جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات محرم سے پہلے ہٹا دیے جائیں اور کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button