Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین کے خلاف پراپیگنڈہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

ملتان کی ضلعی انتظامیہ کورونا ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے متحرک ہے اور ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کے لئے پلاننگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیرصدارت ویکسی نیشن مہم کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود، عدانان بدر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان کی شرکت کے علاوہ پی ڈی ایم اے، محکمہ تعلیم،پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تاجران کی مختلف تنظیموں کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے مالز اور سٹورز کی انتظامیہ سے انکے ملازمین کی ویکسی نیشن کے لئے رابطہ کیا جائے،غلہ منڈی اور سبزی منڈی کے چِیرمین صاحبان کی بھی مدد حاصل کی جائے،اس کے علاوہ جن سکولوں اور عمارتوں میں احساس کفالت سنٹرز قائم ہیں وہاں ویکسی نیشن ڈیسک لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور کورونا ویکسین کا تین دن کے لئے بیک اپ سٹاک رکھا جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی سوشل میڈیا پر کورونا ویکسی نیشن کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنیوالوں کی نشاندہی کی جائے،ان گمراہ کن افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ اوسطا” 13 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی۔سنٹرل،ڈسٹرکٹ اور وومن جیل،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ،پولیس لائنز و ٹرینگ سنٹر،کمشنر و ڈی سی آفس،محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم سی، ایم ڈی اے،واسا، پی ایچ اے کی ملازمین کی ویکسی کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ ضلع کی دیگر تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں بھی ویکسی نیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button