Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم کردی گئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا ہے، اور حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی دو حصوں میں تقسیم سے متعلق وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں آگیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے دستخط سے جاری کیا گیا۔
جس میں وفاقی حکومت نے خاقان مرتضیٰ کو بطور ڈی جی سی اے اے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خاقان مرتضی کو ڈی جی پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا چارج ابتدائی طور پر 3 ماہ کے لئے دیا گیا ہے۔
خاقان مرتضی کے پاس ڈی جی ایرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج نئے ڈی جی کی تعیناتی تک بھی رہ سکتا ہے ، تعیناتی کا نوٹیفکیشن 23 اگست 2021 سے تاحکم ثانی تک ہو گا۔
خیال رہے صدر پاکستان نے آرڈیننس کے ذریعے ائیرپورٹ اتھارٹی اور سی اے اے کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button