Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں طلبا شماری یکم نومبر کو ہوگی

محکمہ سکولز نے سالانہ طلبا شماری رواں برس 31 اکتوبر کے بجائے یکم نومبر کو کرانے کافیصلہ کیا ہے، اور تمام سی ای او کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ دن اس سرگرمی کو کامیاب کے ساتھ مکمل کریں اور سکول انفارمیشن سسٹم میں مکمل ڈیٹا اپ لوڈ کریں ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یکم نومبر کو تمام مکتب، مسجد، پرائمری، ایلمنٹری، ہائی اور ہائر سکینڈری سکولز کے سربراہ پڑھائی کے اوقات کے بعد سس پر لوگن ہوکر ڈیٹا اپ لوڈ کریں گے ۔
تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے وہ تمام سکولوں کا دورہ کریں اور اپ لوڈ ہونےو الے ڈیٹا کا جائزہ لیں ، اس سلسلے میں موک ایکسائزکا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے، سکول ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی پریکٹس کرسکتے ہیں جو ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گا وہ 30 اکتوبر کر سسٹم سے صاف کردیا جائے گا تاکہ یکم نومبر کو اصل ڈیٹا اپ لوڈ ہوسکے ۔
جوڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے گاان میں طلبا کا ریکارڈ، اساتذہ اور سٹاف کا ریکارڈ، سکول میں موجود سہولیات، شامل ہوں گی یکم نومبر کو اپ لوڈ ہونے کے بعد سسٹم کو لاک کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button