Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکول اولمپکس گیمز کا آغاز 8 نومبر سے ملتان سے ہو گا

ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے زیر انتظام پاکستان میں پہلی بار سکول اولمپکس گیمز کا آغاز 8 نومبر سے ملتان سے ہو گا، جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کی سکول ٹیمیں ہاکی، فٹ بال، والی بال اور اتھلیٹکس سمیت کھیلوں کے دیگر مقابلوں میں شرکت کریں گی۔
یہ بات ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے سی ای اوز اور ڈی ای اوز کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری شاہد ملک، ڈی پی آئی (سکینڈری) اعزاز احمد جوئیہ، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) طاہرہ پروین اور سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان سمیت مختلف اضلاع کے ایجوکیشن سی ای اوز، ڈی ای اوز اور متعلقہ تعلیمی افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکولز ہاکی لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد سکول اولمپکس کا انعقاد قومی کھیل ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے فروغ کا باعث بنے گا۔
انہوں نے ڈی پی آئی (سکینڈری) جنوبی پنجاب کو بوائز جبکہ ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) کو گرلز ٹیموں کی رہائش اور طعام و انصرام کے حوالے سے انتظامات کا فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے 30 اکتوبر تک تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کو سکول اولمپکس میں شرکت کرنے والی ٹیموں اور قواعد و ضوابط کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button