Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن میں انقلابی اصلاحات نافذ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا: ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کا دعویٰ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو انکی دہلیز پر سروس ڈیلیوری اور محکموں کے انتظامی معاملات کی بہتری کیلئے سب سیکرٹریٹ نے عملی طور پر اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے تمام محکموں نے ایکشن پلان تشکیل دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں مزید بہتر اختیارات اور ورکنگ کے ساتھ عوامی فلاحی منصوبوں کی بنیاد رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور اور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن جنوبی پنجاب ملک عطاءالحق بھی انکے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے نئے قائم شدہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سکول ایجوکیشن کے اصلاحاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی لی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں تعلیم بنیادی اہمیت کی حامل ہے اس خطے میں جدید طرز تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سکول ایجوکیشن میں انقلابی اصلاحات نافذ کی جارہی ہیں اور جدید نصاب کے ساتھ اساتذہ کی عملی تربیت پر بھی خصوصی فوکس کیا جارہا ہے۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے قیام سے محکمہ تعلیم کی ورکنگ میں بہتری آئے گی اور استاتذہ و انتظامی تعلیمی افسران کے سروس مسائل بھی فوری حل ہوسکیں گے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کیلئے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔کرونا لاک ڈاو¿ن کے بعد تعلیمی اداروں کو طلباءکی تعلیم و تربیت اور کورس کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایجوکیشن سیکٹر میں اساتذہ کے سروس ریکارڈ سمیت دیگر انتظامی معاملات کو بھی جنوبی پنجاب ایجوکیشن آفس مکمل اختیارات کے ساتھ سنھبال رہا ہے جس سے اس شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین و اساتذہ کا مورال بلند ہوگا۔

بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں نئے کمیٹی روم سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button