Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیاست یا حقیقت ،گورنمٹ گریجوایٹ سائنس کالج ملتان کے پروفیسر پر سنگین الزامات

سیاست یا حقیقت ،گورنمٹ گریجوایٹ سائنس کالج ملتان کی بی ایس پروگرامز کی طالبات کا شعبہ اکنامکس کے اسسٹنٹ پروفیسر پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں ۔
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گریحوایٹ سائنس کالج ملتان کی متعدد طالبات نے شعبہ اکنامکس کے اسسٹنٹ پروفیسر اور سیکورٹی انچارج تنویر عالم پر ہراسمنٹ جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر پردہ دار بچیوں کی خود تلاشی لینا اور ان کے موبائل لے کر ان سے نمبر لینا اور ان پر 500 یا 1000 روپے جرمانہ کر کے کالج فنڈ میں کم جمع کرانا معمول ہے جس کی بارہا شکایات کے بعد کالج انتظامیہ نے چند روز قبل خواتین اساتذہ کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔
تنویر عالم پر بی ایس ایگزامینیشن ایوارڈ لسٹوں میں تبدیلی کرانے اور پچھلے 4 سالوں میں 5 کنٹرولر تبدیل کرانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس سے قبل ان کے خلاف ہراسمنٹ کی ایک انکوائری ایمرسن کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالجبار نے کی مگر سیاسی دباؤ پر سنگین الزامات کے باوجود انکوائری دبا دی گئی۔

متاثرہ طالبات اور ان کے والدین نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدارانہ انکوائری کرا کے قرار واقعی سزا دی جائے ، اس بارے میں جب تنویر عالم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی توانہوں نے فون نہیں اٹھایا ۔
جبکہ ایک کالج آفیشل کا کہنا ہے کہ تنویر عالم ایک سیاسی گروپ سے تعلق رکھتا ہے جس پر ایسے الزامات سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ تین سے چار برسوں میں ان کی کوئی شکایات تحریری طور پر سامنے نہیں آئی کالج اس بارے میں ان کو اپناموقف دینے کاموقع دے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button