Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز لینے کا اعلان

صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کےدوبارہ آغاز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے صوبہ پنجاب میں موجود دونوں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے لیے ٹرائلز کا اعلان کردیا ہے۔

سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سینئر اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز29 مئی سے 10 جون تک جاری رہیں گے۔

ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت جو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز بھی صوبہ پنجاب کا حصہ ہیں وہاں بھی کھلاڑیوں کے ٹرائلز انہی تاریخوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان ٹرائلز میں صرف ان کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی جو 12 سے 16 مارچ پر مشتمل اعلان کردہ ونڈو میں ان ایسوسی ایشنز کی سٹی کرکٹ ٹیموں کےٹرائلز کے لیے اپنی رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ٹرائلز کی غرض سے وینیو پر پہنچنے کے لیے ان تمام کھلاڑیوں کو اپنے اوریجنل شناختی کارڈیا ب فارم سمیت جمع کروائے گئے اپنے رجسٹریشن فارم کی پرنٹ شدہ کاپیز اپنے ہمراہ لانا ہوں گی۔تمام وینیوز پر ٹرائلز صبح 9 سے شام 6 بجے تک جاری رہیں گے۔تمام امیدواروں کو صبح 8 بجے تک سفید کٹ میں وینیو پر پہنچنا ہوگا۔

تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کی فرسٹ الیون، سیکنڈ الیون اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کا کوچنگ اسٹاف ان ٹرائلز کی نگرانی کرے گا۔

ہائی پرفارمنس سنٹرز کے کوچز اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی اس ضمن میں ان کی معاونت کریں گے تاہم ٹرائلز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے ان کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی متعلقہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہی تعلق رکھتے ہوں۔

اس دوران کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا۔ جس میں داخلی راستوں پر بخار چیک کرنا، گراؤنڈ کے باہر موجود کھلاڑیوں کا اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپنا اور سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔بیٹ کے علاوہ کھیل کے سامان کے تبادلے یا گیند پر تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button